اکیڈین کے بارے میں جانیے

اکیڈین لندن میں قائم ایک سٹریٹجک ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن ایجنسی ہے جو یورپ کے مختلف ممالک سمیت افریقہ، مشرق ِ وسطی ٰاور جنوبی ایشیاء میں کام کرتی ہے۔

ہم دنیا کے سنگین ترین سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے شروع کئے جانے والےپراجیکٹس اور مہمات /تحریکوں کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں، ان پر عمل درآمد کرتے ہیں،ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں اوران کو پایہ ِ تکمیل تک پہنچاتے ہیں ۔

دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں، قومی اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں ، غیر منافع بخش تنظیموں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم بامعنی تحقیق اور تجزئیے کے ذریعے ان عوامل کا جائزہ لیتے ہیں جو لوگوں کے سوچنے اور عمل کرنے کے طریقوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہم کمیونیکیشن کی ایسی مہمات/تحریکیں ترتیب دیتےہیں جو ایک نیا بیانیہ بناتی ہیں یا کسی بیانیے میں تبدیلی لاتی ہیں ، سوچنے پر مجبور کرنے ولی انسانی کہانیاں نئے بیانیے سے جوڑتی ہیں اورایک نئے مباحثےاور سرگرمیوں کے آغاز کا سبب بنتی ہیں۔

مثبت سماجی تبدیلی لانے کیلئے انسانی رویوں اور طورطریقوں میں تبدیلی لانا ہمارے کام کی بنیاد ہے۔
تنازعات اور بحرانوں سے متاثرہ ماحول اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹوں میں کام کرنے کی خصوصی مہارت کی وجہ سے ہم دنیا کے مختلف ممالک میں مستحکم ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرتے ہیں۔

ہمارے پراجیکٹس کا مقصدپسماندہ طبقات کی مرکزی دھارے میں شمولیت، انسانی حقوق کا فروغ اور گورننس میں انسانی حقوق کی نمائندگی، کرپشن کا خاتمہ،انسدادِ دہشت گردی اور تعلیم و ترقی تک رسائی کے مواقعوں میں بہتری لانا ہے۔

اکیڈین صرف ان ممالک میں معیاری سٹریٹجک ریسرچ اینڈکمیونیکیشن کی خدمات فراہم کرتی ہے جہاں اسے بہترین مقامی ٹیلنٹ اورقابل ترین پیشہ ور افراد کی معاونت حاصل ہوتی ہےتاکہ اکیڈین کے قائم کردہ اعلٰی ترین معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔ ہم اپنے مقامی پارٹنرز اور ساتھیوں کے کام کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مثبت سماجی تبدیلی کیلئے اپنے مقامی ساتھیوں کے صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہتے ہیں۔

اگر آپ کی مہارتیں یا خدمات ہمارے کام میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

ہم دنیا کے سنگین ترین سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے شروع کئے جانے والے پراجیکٹس کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں، ان پر عمل درآمد کرتے ہیں، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کو پایہ ِ تکمیل تک پہنچاتے ہیں